سیکرٹری الیکشن کمیشن تین سال کے کنٹریکٹ پر کام کر رہے ہیں، انتخابی اصلاحات کمیٹی کی حتمی رپورٹ آنے کے بعد انتخابی عمل کو مزید بہتر بنایا جا سکے گا

وفاقی وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد کا ایوان بالا میں وقفہ سوالات کے دوران اظہار خیال

جمعرات 16 فروری 2017 17:23

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 فروری2017ء) سینیٹ کو بتایا گیا ہے کہ سیکرٹری الیکشن کمیشن تین سال کے کنٹریکٹ پر کام کر رہے ہیں، انتخابی اصلاحات کمیٹی کی حتمی رپورٹ آنے کے بعد انتخابی عمل کو مزید بہتر بنایا جا سکے گا۔

(جاری ہے)

جمعرات کو ایوان بالا میں وقفہ سوالات کے دوران سینیٹر اعظم سواتی اور دیگر ارکان کے سوالات کے جواب میں وفاقی وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد الیکشن کمیشن انتخابی عمل کو شفاف بنانے کے لئے بائیو میٹرک مشینیں خرید رہا ہے، انتخابی اصلاحات کمیٹی کام کر رہی ہے، اس میں تمام پارلیمانی سیاسی جماعتوں کی نمائندگی ہے، اس نے کافی حد تک اپنا کام مکمل کرلیا ہے تاکہ ایسا طریقہ کار اختیار کیا جائے کہ آئندہ کوئی انتخابات پر انگلی نہ اٹھا سکے۔

متعلقہ عنوان :