چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے سے پورے خطے کے عوام کی قسمت بدل جائیگی،محمد ابراہیم

جمعرات 16 فروری 2017 14:54

چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے سے پورے خطے کے عوام کی قسمت بدل ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 فروری2017ء) وزیر تعلیم گلگت بلتستان کے محمد ابراہیم نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے سے پورے خطے کے عوام کی قسمت بدل جائیگی ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں انہوں کا کہنا تھا کہ سی پیک سے صوبہ بھر میں خوشحالی آئے گی اور اس کے تحت بننے والی قراقرم ہائی وے علاقے کے چار اضلاع سے گزرے گی جس سے عوام کی قسمت بدل جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ دیامر بھاشا ڈیم، 180 میگاواٹ کے ہائیڈل پاورپراجیکٹ ، ایکسپریس وے کی تعمیر اور چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ کے تحت مخصوص اقتصادی زونز کے قیام سے پورا علاقہ ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبے کی کامیابی کے لئے دیرپا امن ضر وری ہے جس کے لئے حکومت اور اپوزیشن مل کر کام کر رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :