پاکستان رینجرزسندھ نے شہرکے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران 8ملزمان کو گرفتار کرلیا

ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ،گرفتار ملزمان میں سے 2 کا تعلق کالعدم تنظیم جبکہ 4 کا تعلق سیاسی جماعت کے عسکری ونگ سے ہے، ترجمان

جمعرات 16 فروری 2017 14:52

پاکستان رینجرزسندھ نے شہرکے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران 8ملزمان ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 فروری2017ء) پاکستان رینجرزسندھ نے شہرکے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران 8ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔ گرفتارملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہواہے۔

(جاری ہے)

ترجمان رینجرز کے مطابق رینجرزنے لانڈھی، شاہ فیصل اور ملیر کے علاقوں میں کارروائیاں کرکے 8ملزمان کو گرفتار کرلیاہے۔گرفتار ملزمان میں سے 2 کا تعلق کالعدم تنظیم جبکہ 4 کا تعلق سیاسی جماعت کے عسکری ونگ سے ہے۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :