سی پی ایل سی نے اپنی ماہانہ کارگردگی کی رپورٹ جاری کردی

رواں ماہ کے پہلے دوہفتوں کے دوران فائرنگ کے واقعات کی وجہ سے 18 افراد کی زندگیوں کے چراغ گل ہوگئے دو ہفتوں میں بھتہ خوری کی2کیسز رپورٹ ہوئے، 530موبائل فونز چھینے گئے جبکہ 574 موبائل فونز چوری ہوئے ، 80موٹر سائیکلیں چھینی گئیں

جمعرات 16 فروری 2017 14:46

سی پی ایل سی نے اپنی ماہانہ کارگردگی کی رپورٹ جاری کردی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 فروری2017ء) سی پی ایل سی نے اپنی ماہانہ کارگردگی کی رپورٹ جاری کردی ہے۔ رواں ماہ کے پہلے دوہفتوں کے دوران فائرنگ کے واقعات کی وجہ سے 18 افراد کی زندگیوں کے چراغ گل ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

سی پی ایل سی کی ماہانہ کارگردگی کی رپورٹ کے مطابق یکم فروری سے 14 فروری تک شہر قائد میں فائرنگ اور پرتشددواقعات میں 18افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

ان دو ہفتوں میں بھتہ خوری کی2کیسز رپورٹ ہوئے ، اسٹریٹ کرائمز کا جن گذشتہ ماہ کی طرح اس ماہ میں بھی قابو میں نہیں آیا، 530موبائل فونز چھینے گئے جبکہ 574 موبائل فونز چوری ہوئے ، 80موٹر سائیکلیں چھینی گئیں، جبکہ 812موٹر سائیکلیں چوری ہوئیں، ان ہی دو ہفتوں میں 8 گاڑیاں اسلحے کے زور پر چھینی گئیں، جبکہ 50گاڑیاں چوری ہوئیں۔

متعلقہ عنوان :