نواز حکومت قومی ایکشن پلان پر مکمل عملدرآمد سے گریزاں ہے،بلاول بھٹوزرداری

اچھے اوربرے دہشت گرد کی لغت عوام کو بے وقوف بنانے کے لئے استعمال کی گئی،چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی

جمعرات 16 فروری 2017 14:46

نواز حکومت قومی ایکشن پلان پر مکمل عملدرآمد سے گریزاں ہے،بلاول بھٹوزرداری
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 فروری2017ء) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹوزرداری نے کہا ہے کہ نواز حکومت قومی ایکشن پلان پر مکمل عملدرآمد سے گریزاں ہے، اچھے اوربرے دہشت گرد کی لغت عوام کو بے وقوف بنانے کے لئے استعمال کی گئی، پشاور دھماکہ اور آزاد کشمیرمیں ایم ڈبلیو ایم کے رہنما علامہ تصور حسین نقوی پرحملہ انتہائی قابل مذمت ہے۔

(جاری ہے)

بلاول ہائوس سے جاری بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے اورنواز حکومت قومی ایکشن پلان پر مکمل عملدرآمد سے گریزاں ہے۔انہوں نے کہاکہ قومی ایکشن پلان پر عملدآمد اپنی مرضی کے تحت نہیں ہوسکتا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کی مصیبت اب وادی کشمیر کی طرف رینگ رہی ہے۔ پیپلزپارٹی دہشتگردی کے خلاف آواز بلند کرتی رہے گی۔

متعلقہ عنوان :