کراچی میں جوڈیشل مجسٹریٹ قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی پر معطل

جمعرات 16 فروری 2017 14:46

کراچی میں جوڈیشل مجسٹریٹ قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی پر معطل
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 فروری2017ء) سندھ ہائی کورٹ نے جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کو فوری طور پر معطل کرنے کا حکم دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ نے جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی اصغر علی کو فوری طور پر معطل کرنے کا حکم دیا ہے۔

(جاری ہے)

جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کو قواعد و ضوابط اور نظم و ضبط کی خلاف ورزی پر معطل کیا گیاہے۔ عدالتی احکامات کے بعد رجسٹرار سندھ ہائی کورٹ نے معطلی کا حکم نامہ جاری کردیاہے۔

متعلقہ عنوان :