سانحہ پشاور کے بعد سندھ میں عدالتوں کی سیکیورٹی مزید سخت کردی گئی

عدالت کے احاطے میں داخلے کے وقت شناخت کرانا اور تلاشی دینا لازمی قرار

جمعرات 16 فروری 2017 14:46

سانحہ پشاور کے بعد سندھ میں عدالتوں کی سیکیورٹی مزید سخت کردی گئی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 فروری2017ء) سانحہ پشاور کے بعد سندھ میں عدالتوں کی سیکیورٹی مزید سخت کردی گئی ہے، عدالت کے احاطے میں داخلے کے وقت شناخت کرانا اور تلاشی دینا لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سانحہ پشاور کے بعد سندھ میں عدالتوں کی سیکیورٹی مزید سخت کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

اعلی و ماتحت عدالتوں میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے۔حفاطتی انتظامات کے پیش نظر سائلین،وکلاء اورمتعلقہ افراد کے لئے شناخت کرانا اور تلاشی دینا لازمی قرار دیا گیا ہے، اس کے ساتھ مخصوص اسٹیکر والی گاڑیوں کو ہی عدالتی پارکنگ میں آنے کی اجازت ہوگی۔ حالیہ واقعے اور ماضی کے واقعات کے پیش نظر عدالت کے احاطے کی سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے

متعلقہ عنوان :