دنیا بھر میں معروف پراڈکٹ ہاؤس ٹیسکو کو پاکستان میں متعارف کروانے کی تیاریاں

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 16 فروری 2017 14:30

دنیا بھر میں معروف  پراڈکٹ ہاؤس ٹیسکو کو پاکستان میں متعارف کروانے ..
کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16 فروری 2017ء) : دنیا بھر میں معروف پراڈکٹ ہاؤس ٹیسکو کو پاکستان میں لانے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ ٹیسکو دنیا بھر میں سب سے زیادہ جانا جانے والا ریٹیلر ہے۔ پاکستان میں الفا سپر مارکیٹس نے ٹیسکو کو پاکستان میں متعارف کروانے کے لیے تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ ٹیسکو الفا سپر مارکیٹس کو پراڈکٹس کی سپلائی کرے گا۔

(جاری ہے)

ٹیسکو نے تاحال اس پارٹنر شپ میں کوئی سرمایہ کاری نہیں کی۔ ٹیسکوکی پراڈکٹس جلد ہی الفا مارکیٹس میں دستیاب ہوں گی جن میں تین قسم کی پراڈکٹس شامل ہیں۔ ان تینوں اقسام میں ٹیسکو گڈنس، ٹیسکو فائنیسٹ اور ٹیسکو ایوری ڈے شامل ہیں۔ جس کے بعد ٹیسکو پاکستان میں متعارف کروایا جانےوالا پہلا غیر ملکی پرائیویٹ لیبل اسٹور ہو گا۔ ٹیسکو کو پاکستان میں متعارف کروانے کا اعلان پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر اور ڈپٹی ہائی کمشنر نے کیا۔

متعلقہ عنوان :