شام کے حوالے سے مذاکرات کا آغاز ہو گیاہے ، قزاقستان حکومت کی تصدیق

جمعرات 16 فروری 2017 14:28

شام کے حوالے سے مذاکرات کا آغاز ہو گیاہے ، قزاقستان حکومت کی تصدیق
آستانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 فروری2017ء) شام کے حوالے سے روس ایران اورترکی کے مذاکرات قزاقستان کے درالحکومت آستانہ میں شروع ہوگئے ہیں،قزاق حکومت نے مذاکرات شروع کیے جانے کی تصدیق کی ہے،میڈیارپورٹس کے مطابق وسطی ایشیائی ملک قزاقستان کی طرف سے بتایا گیا کہ ایک روز کی تاخیر کے بعد شامی تنازعے کے حل کے لیے مذاکرات کا آغاز ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق مذاکرات کے اس سلسلے کو روس، ترکی اور ایران کی حمایت حاصل ہے جبکہ اقوام متحدہ نے بھی اس سلسلے کی توثیق کی ہے۔ قزاقستان کی وزارت خارجہ کے مطابق شامی اپوزیشن، حکومت اور روسی، ترک اور ایرانی مندوبین کے درمیان ابتدائی سیشن کا آغاز عالمی وقت کے مطابق صبح نو بجے شروع ہوگیا ہے ۔ آستانہ میں ہوئے اس مذاکراتی عمل کا پہلا دور بغیر کسی اہم پیشرفت کے ختم ہو گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :