سیلفی لینے کی کوشش ، نوجوان لڑکی ٹرین کی زد میں آ کر جاں بحق

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 16 فروری 2017 14:17

سیلفی لینے کی کوشش ، نوجوان لڑکی ٹرین کی زد میں آ کر جاں بحق
خانیوال (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16 فروری 2017ء) : سیلفی جنون نے ایک اور نوجوان لڑکی کی جان لے لی ۔ سمارٹ فونز اور سوشل میڈیا کے استعمال میں اضافے کے بعد نوجوان نسل میں سیلفی جنون میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

(جاری ہے)

سیلفی نے جہاں کئی نوجوانوں کی جانیں لی ہیں وہیں آج بھی سیلفی لیتے ہوئے خانیوال کی ایک لڑکی ٹرین کی زد میں آکر جاں بحق ہو گئی۔ پولیس کے مطابق لڑکی سیلفی لے رہی تھی کہ ٹرین کی زد میں آگئی ۔ پولیس نے لڑکی کی لاش کو قبضے میں لے لیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کا موبائل بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔ لڑکی کے ورثا کی تلاش کے بعد لاش ان کے حوالے کر دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :