شام کے حوالے سے آستانہ مذاکرات کا آغاز ہو گیا، قزاقستان

جمعرات 16 فروری 2017 14:14

شام کے حوالے سے آستانہ مذاکرات کا آغاز ہو گیا، قزاقستان
آستانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 فروری2017ء) قزاقستان نے کہا ہے کہ شام کے حوالے سیآستانہ مذاکرات کا آغاز ہو گیا، مذاکرات کیسلسلے کو روس، ترکی اور ایران کی حمایت حاصل ہے ۔وسطی ایشیائی ملک قزاقستان کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ ایک روز کی تاخیر کے بعد شامی تنازعے کے حل کے لیے مذاکرات کا آغاز ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

مذاکرات کے اس سلسلے کو روس، ترکی اور ایران کی حمایت حاصل ہے جبکہ اقوام متحدہ نے بھی اس سلسلے کی توثیق کی ہے۔ قزاقستان کی وزارت خارجہ کے مطابق شامی اپوزیشن، حکومت اور روسی، ترک اور ایرانی مندوبین کے درمیان ابتدائی سیشن کا آغاز عالمی وقت کے مطابق صبح نو بجے شروع ہوا۔ آستانہ میں ہوئے اس مذاکراتی عمل کا پہلا دور بغیر کسی اہم پیشرفت کے ختم ہو گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :