وزیرا علیٰ پنجاب کی ہدایت پر جانوروں کو مختلف بیماریوں سے بچانے کیلئے غیر معیاری کھل ، بنولہ فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون تیز کردیا گیا

جمعرات 16 فروری 2017 14:02

وزیرا علیٰ پنجاب کی ہدایت پر جانوروں کو مختلف بیماریوں سے بچانے کیلئے ..
فیصل آباد۔16 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 فروری2017ء) وزیرا علیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر مویشیوں و جانوروں کی دودھ و گوشت کی پیداواری صلاحیت بڑھانے اور انہیں مختلف بیماریوں سے بچانے کیلئے غیر معیاری ، ملاوٹ شدہ ، کھل ، بنولہ اور پھپھوندی لگے روٹی کے ٹکڑے فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈائون تیز کردیا گیاہے۔

محکمہ لائیو سٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ فیصل آباد ریجن کے ترجمان نے بتایاکہ فیصل آباد ڈویژن کے چاروں اضلاع فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ ،چنیوٹ سمیت صوبہ بھر کے تمام 9ڈویژنز کے 36اضلاع کے ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ آفیسرز لائیو سٹاک ، ڈسٹرکٹ لائیو سٹاک آفیسرز اور دیگر حکام سے کہاگیاہے کہ وہ اس ضمن میں سخت ترین اور بروقت کاروائیاں یقینی بنائیں جبکہ کھل ، بنولہ کی ناجائز ذخیرہ اندوزی اورناجائز منافع خوری کے ساتھ بھی کوئی رعائت نہ برتی جائے۔

(جاری ہے)

انہوںنے بتایاکہ گزشتہ چند روز کے دوران فیصل آباد ڈویژن سمیت مختلف اضلاع میں محکمہ لائیو سٹاک کے ضلعی افسران نے ایسے افراد کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ابھی تک 2911چھاپے مار کر 296 مقدمات درج کرائے اور 54 فیکٹریوں کو سیل کیا جبکہ 1076 فیڈ کے نمونہ جات لیبارٹری تجزیہ کیلئے بھجوا ئے گئے ہیں۔ انہوںنے بتایاکہ روٹی کے ٹکڑے اور کھل بنولہ میں نمی کا تناسب 8فیصد سے زیادہ کے علاوہ کسی قسم کی ملاوٹ از قسم ہسپتالوں کی استعمال شدہ ناکارہ روئی، بورا ، پھک، رائس پالش،مکئی کے تکے،کھوکھڑی اور مصنوعی رنگ وغیرہ کا استعمال بھی جرم قرار دے دیا گیاہے لہٰذا تمام متعلقہ افراد کسی قسم کی غیر قانونی حرکت سے اجتناب برتیں و رنہ ان کے ساتھ کوئی رعائت نہیں برتی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :