وزیراعلیٰ اور ان کی کابینہ گلگت بلتستان کی ترقی کے لئے کمربستہ ہے ،حاجی اکبرتانان

جمعرات 16 فروری 2017 13:54

وزیراعلیٰ اور ان کی کابینہ گلگت بلتستان کی ترقی کے لئے کمربستہ ہے ،حاجی ..
استور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 فروری2017ء)سینئروزیرپانی وبجلی حاجی اکبرتانان نے کہاہے کہ وزیراعلیٰ حفیظ الرحمن کاوژن خطے کی ترقی اورگلگت بلتستان کودوسرے ترقیاتی یافتہ صوبوں کے مساوی لاناہے،وزیراعلیٰ سمیت ان کی کابینہ علاقے کے ترقی کے لئے کمربستہ ہے ۔ان خیالات کااظہارانہوںنے میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔انہوںنے کہاکہ سابق وزیراعلیٰ مہدی شاہ اپنے دورمیں مکمل ہونے والے کسی بھی ایک بڑے پراجیکٹ کانام بتادیں، ان کی دو رمیں گلگت بلتستان نامکمل اوربیمارمنصوبوں کاقبرستان بن چکاتھا۔

انہوںنے کہاکہ خطے کی عوام کوبخوبی اس بات احساس ہے کہ سابق دورحکومت میں وزیراعلیٰ اوران کی کابینہ کی کارکردگی کامعیارکیاتھا،بجلی کی کمی ،بے روزگاری ،امن عامہ کی مخدوش صورتحال جیسے مسائل سابقہ دورحکومت کی نااہلی کی بناء پرعروج پرتھے ۔

(جاری ہے)

سینئروزیرپانی وبجلی حاجی اکبرتانان نے کہاکہ وزیراعلیٰ حفیظ الرحمن اوران کی ٹیم کاہرفرد خطے کی تعمیر وترقی کے لئے کمربستہ ہے ،ہم دن رات کام کررہے ہیں اورہماراایک ہی خواب ہے کہ گلگت بلتستان کوترقیاتی یافتہ علاقوں کے برابر لایاجائے ۔ہمارے حکومت کی جانب سے کئے جانے والے اقدامات سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت ہرقسم کے حالات سے نبروآزماہوسکتی ہے اورہم خطے کی ترقی کے لئے ہرممکن اقدامات کریں گے۔