پاکستان علماء کونسل کے زیر اہتمام کل جمعتہ المبارک کو ملک بھر میں ’’یوم دعا ‘‘ کے طور پر منایا جائیگا

جمعرات 16 فروری 2017 13:36

پاکستان علماء کونسل کے زیر اہتمام کل جمعتہ المبارک کو ملک بھر میں ’’یوم ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 فروری2017ء) پاکستان علماء کونسل کل جمعہ کے دن کو ملک بھر میں ’’یوم دعا ‘‘ کے طور پر منائے گی ۔کونسل نے خطباء اور آئمہ مساجد سے ملک کی سلامتی ،استحکام اور لاہور ، پشاور کے شہداء اور زخمیوں کیلئے دعا کرنے کی اپیل کی ہے اور دہشت گردی اور انتہاء پسندی کے خلاف ’’یوم مذمت ‘‘ منانے کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی ، مولانا محمد ایوب صفدر، مولانا عبد الکریم ندیم ،مولانا عبد الحمید وٹو ، مولانا شبیر احمد عثمانی ، مولانا عبد الحمید صابری ، مولانا اسد اللہ فاروق، مولانا نعمان حاشر، مولانا شفیع قاسمی ، مولانا محمد اشفاق پتافی ،مولانا انوارالحق مجاہد، مولانا اسعد زکریا ، مفتی وحید احمد ، مولانا محمد مشتاق لاہوری اور دیگر نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں علماء ، آئمہ اور خطباء سے اپیل کی ہے کہ وہ جمعتہ المبارک کے خطبات میں دہشت گردی اور انتہاء پسندی کی مذمت کریں اور خصوصی طور پر ملک کی سلامتی اور استحکام کیلئے دعا کریں اور شہداء کیلئے فاتحہ خوانی کریں اور زخمیوں کیلئے دعا کریں۔

متعلقہ عنوان :