بھارت میں زیر علاج دنیا کی سب سے موٹی خاتون نے سلمان خان سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 16 فروری 2017 13:27

بھارت میں زیر علاج دنیا کی سب سے موٹی خاتون نے سلمان خان سے ملاقات کی ..
ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16 فروری 2017ء) : بالی وڈ کے دبنگ خان سلمان خان اپنے مداحوں کا خاص خیال رکھتے ہیں اور اکثر ہی انہیں اپنے مداحوں کے ساتھ گھلتے ملتے دیکھا گیا ہے ۔ حال ہی میں بھارت میں مصر سے آئی دنیا کی سب سے موٹی اور وزنی خاتون ایمان احمد ابولاتی نے بھی دبنگ خان سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا جس پر سلمان خان اپنی اس مداح کو انکار نہیں کر سکے۔

(جاری ہے)

ایمان مصر کی رہائشی ہے جو علاج کی غرض سے بھارت آئی ۔ ایمان کا وزن تقریبا 500 کلو گرام ہے اور ایمان بھارت میں سرجری کروانے کی غرض سے ممبئی کے ایک اسپتال میں زیر علاج ہے۔ ایمان کئی دنوں سے بالی وڈ کے گانے سن رہی تھی ۔ ڈاکٹرز نے ایمان سے جب ان کے پسندیدہ فلمسٹار سے متعلق سوال کیا تو انہوں نے سلمان خان کا نام لیا اور ان سے ملاقات کی خواہش ظاہر کی ۔ اسپتال ذرائع کے مطابق سلمان خان کے فیملی ڈاکٹر سے اس ضمن میں بات چیت کی گئی ہے جس پر سلمان خان نے ایمان سے ملاقات پر آمادگی ظاہر کی۔