Live Updates

عمران خان وزیر اعظم کے ترقی کے ایجنڈے کے خلاف ہیں، پی ٹی آئی عدالت کو مطلوب کوئی بھی ثبوت پیش کر نے میں ناکام رہی ہے،مائزہ حمید

جمعرات 16 فروری 2017 13:17

عمران خان وزیر اعظم کے ترقی کے ایجنڈے کے خلاف ہیں، پی ٹی آئی عدالت ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 فروری2017ء) مسلم لیگ (ن) کی رہنما مائزہ حمید نے کہا ہے کہ جو لوگ اپنا احتساب نہیں کر سکتے وہ اس ملک کے لیڈر نہیں بن سکتے۔ سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پی ٹی آئی عدالت کو مطلوب کوئی بھی ثبوت پیش کر نے میں ناکام رہی ہے۔ پاناما کیس زیراعظم محمد نواز شریف کے خلاف نہیں یہ کیس مسلم لیگ(ن) کے ہر کارکن اور ووٹر کے خلاف ہے۔

عمران خان وزیر اعظم کے ترقی کے ایجنڈے کے خلاف ہیں اور انھوں نے احتجاج اور دھرنوں سے ترقی کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی اس کے باوجود چین پاکستان میں سرمایہ کاری کر رہا ہے اور غیرملکی کمپنی پراکٹر اینڈ گیمبل اربوں روپے کی سرمایہ کاری کر رہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ عمران خان عدالت کے ذریعے وزیر اعظم بننے کا شارٹ کٹ تلاش کر رہے ہیں ، انہیں ووٹ لے کر آنا ہوگا۔

(جاری ہے)

مائزہ حمید نے کہا کہ عمران خان کو اقتدار کی ہوس ہے انہیں گزشتہ روز پشارو میں ہونے والے سانحہ کے لواحقین کے ساتھ ہونا چاہیے تھا تاہم وہ عدالت میں موجود ہیں۔انھون نے کہا کہ عمران خان اپنی کرپشن کا حساب دینے کو تیار نہیں جبکہ وزیر اعظم محمد نواز شریف دیار غیر میں رہنے والے بچوں کا بھی حساب دے رہے ہیں۔ مسلم لیگ (ن) کی رہنما نے کہا عمران خان صاحب جو اپنا حساب نہیں دے سکتے وہ اس ملک کے لیڈر کیسے بن سکتے ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :