شام کے حوالے سے مذاکرات کا آغاز ہو گیا ہے، قزاخستان

جمعرات 16 فروری 2017 13:03

شام کے حوالے سے مذاکرات کا آغاز ہو گیا ہے، قزاخستان
آستانہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 فروری2017ء) قزاخستان نے کہا ہے کہ ایک روز کی تاخیر کے بعد شامی تنازعے کے حل کے لیے مذاکرات کا آغاز ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق مذاکرات کے اس سلسلے کو روس، ترکی اور ایران کی حمایت حاصل ہے جبکہ اقوام متحدہ نے بھی اس سلسلے کی توثیق کی ہے۔قزاخستان کی وزارت خارجہ کے مطابق شامی اپوزیشن، حکومت اور روسی، ترک اور ایرانی مندوبین کے درمیان ابتدائی سیشن شروع ہوگیا ہے۔واضح رہے کہ آستانہ میں ہونے والے اس مذاکراتی عمل کا پہلا دور بغیر کسی اہم پیشرفت کے ختم ہو گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :