فوجی عدالتوں کے قیام میں توسیع کے معاملے پر پارلیمانی کمیٹی کااجلاس آج ہو گا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 16 فروری 2017 13:00

فوجی عدالتوں کے قیام میں توسیع کے معاملے پر پارلیمانی کمیٹی کااجلاس ..
ا سلام آباد(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔16 فروری۔2017ء) فوجی عدالتوں کے قیام میں توسیع کے معاملے پر پارلیمانی کمیٹی کااجلاس آج ہو گا۔گزشتہ اجلاس میں اعلیٰ فوجی حکام کی بریفنگ کے بعد اپوزیشن نے وزیراعظم سے آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا مطالبہ کیا تھا۔ آج کا اجلاس فیصلہ کن ہو سکتا ہے۔اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی سربراہی میں پارلیمانی راہنما جمعرات کو ایک بار پھر سر جوڑ کر بیٹھیں گے۔

اب تک پارلیمانی کمیٹی کے 4 اجلاس ہو چکے لیکن اپوزیشن رہنماﺅں کی تسلی ہوئی اور نہ ہی فوجی عدالتوں کی توسیع پر اتفاق رائے ہو سکا۔7 فروری کو ہونے والے گزشتہ اجلاس میں حکومتی حلیفوں مولانا فضل الرحمان اور محمود خان اچکزئی نے شرکت نہیں کی تھی۔

(جاری ہے)

اس اجلاس میں ڈی جی ملٹری انٹیلی جنس اور جیگ برانچ کے اعلیٰ حکام نے فوجی عدالتوں کی کارکردگی پر تفصیلی بریفنگ دی تھی۔

اپوزیشن رہنماﺅں نے عسکری حکام کی بریفنگ پر اطمینان کا اظہار تو کیا لیکن ساتھ ہی وزیرا عظم سے آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) طلب کرنے کا مطالبہ بھی کر دیا تھا۔اسپیکر قومی اسمبلی نے امید ظاہر کی تھی کہ کمیٹی کا16فروری کو ہونے والا اجلاس فیصلہ کن ہو گا، اپوزیشن ذرائع بھی پیش رفت کا امکان ظاہر کیا ہے۔