فیس بُک نے امریکا اور کینیڈا میں اسامیوں اور موزوں امیدواروں کی تلاش کا فیچر متعارف کرا دیا

جمعرات 16 فروری 2017 12:45

فیس بُک نے امریکا اور کینیڈا میں اسامیوں اور موزوں امیدواروں کی تلاش ..
سان فرانسسکو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 فروری2017ء) سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بُک نے امریکا اور کینیڈا میں اسامیوں اور موزوں امیدواروں کی تلاش کا فیچر متعارف کرا دیا۔

(جاری ہے)

فیس بُک کے صارفین کمپیوٹر یا موبائل کی مدد سے اپنے فیس بُک اکاؤنٹس سے ہی نئی اسامیوں بارے معلومات حاصل کر سکیں گے اور اپنے اکاؤنٹ سے ہی اس مطلوبہ اسامی کیلئے درخواست جمع کرا سکیں گے۔ کمپنیوں اور اداروں کے سربراہان کو موزوں امیدواروں سے فیس بُک کے ذریعے ہی رابطہ کرنے کی سہولت بھی حاصل ہوگی۔ واضح رہے کہ فیس بُک کا یہ اقدام اس سلسلے کی معروف ویب سائٹ لنکڈ اِن کو براہ راست چیلنج ہے۔

متعلقہ عنوان :