خلیجی ریاستیں سی پیک سے مستفید ہو سکتی ہیں، راہداری منصوبہ عرب کاروباری طبقہ کیلئے سرمایہ کاری کا بہترین موقع ہے ،متحدہ عرب امارات میں پاکستانی سفیر کا انٹرویو

جمعرات 16 فروری 2017 12:38

خلیجی ریاستیں سی پیک سے مستفید ہو سکتی ہیں، راہداری منصوبہ عرب کاروباری ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 فروری2017ء) متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفیر معظم احمد خان نے کہا ہے کہ خلیجی ریاستیں پاک چین اقتصادی راہداری سے مستفید ہو سکتی ہیں ۔معظم احمد خان نے ایک انٹرویو میں کہا کہ خلیجی ریاستیں سی پیک کا حصہ بنتے ہوئے استفادہ حاصل کر سکتی ہیں جس پر پاکستان کو بھی خوشی ہو گی ۔ راہداری منصوبہ عرب ریاستوں کے کا روباری طبقہکیلئے سرمایہ کاری کا ایک بہترین موقع ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا راہداری منصوبہ کے تحت چین کے ساتھ تجارتی راہداری کا موجودہ فاصلہ انتہائی کم رہ جائے گا ۔ فی الوقت چین کیساتھ تجارت کیلئے عرب ریاستوں کو 13ہزار کلومیٹر کا فاصلہ تجارت کیلئے استعمال کرنا پڑتا ہے تاہم سی پیک کے بعدیہ فاصلہ تین ہزار کلو میٹر رہ جائے گا ۔گوادر بندرگاہ اور سی پیک کی مغربی راہداری خطے میں تجارت کو فروغ دے گی ۔مزید برآں چین برآمد کئے جانے والے تیل کو گوادر میں محفوظ بھی کیا جا سکتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :