آرمی چیف سے سری لنکن نیوی کے کمانڈر کی ملاقات‘ علاقائی سکیورٹی سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

جمعرات 16 فروری 2017 12:25

آرمی چیف سے سری لنکن نیوی کے کمانڈر کی ملاقات‘ علاقائی سکیورٹی سمیت ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 فروری2017ء)چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ اور سری لنکن نیوی کے کمانڈر وائس ایڈمرل وجے گونارتنے نے علاقائی سکیورٹی سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا ہی-آئی ایس پی آر کے مطابق سری لنکن نیوی کے کمانڈر وائس ایڈمرل آر سی وجے گونارتنے نے جمعرات کو چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی- ملاقات کے دوران علاقائی سکیورٹی سے متعلق معاملات اور پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور زیر غور لائے گئی- سری لنکن کمانڈر نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی آرمی کی قربانیوں اور کامیابیوں کا اعتراف کرتے ہوئے خطے میں امن اور استحکام کیلئے اس کی کوششوںکو سراہا-