دہشتگردی کا خطرہ ، جڑواں شہروں میں سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 16 فروری 2017 12:01

دہشتگردی کا خطرہ ، جڑواں شہروں میں سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی
اسلام آباد / راولپنڈی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16 فروری 2017ء): گذشتہ تین روز میں لاہور اور پشاور میں دہشتگردی کے واقعات کے بعد ممکنہ دہشتگردی کے خدشے کے پیش نظر جڑواں شہروں میں سکیورٹی کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق  سکیورٹی ہائی الرٹ کرنے سے متعلق متعلقہ اداروں کو احکامات بھی جاری کر دئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

راولپنڈی ہائیکورٹ،ضلعی عدالتوں اور پولیس لائنز سمیت بےنظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی سکیورٹی کو بھی مزید سخت کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب عدالتوں میں آنےوالےسائلین کی بھی سخت چیکنگ کی جارہی ہے۔ ضلعی انتظامیہ اور دیگر سکیورٹی اداروں نے سکیورٹی کو فول پروف بنانے کے لیے راولپنڈی کے اطراف اورحساس مقامات پرپولیس کی اضافی نفری تعینات کردی ہے۔ جبکہ ٹرانسپورٹ کی جگہوں، بس اڈوں اور ریلوے اسٹیشنز پر بھی سکیورٹی کو مزید سخت کرنے کے لیے اقدامات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔