وزارت منصوبہ بندی و ترقی نے توانائی کے شعبہ کے ترقیاتی کاموں کے لئے 94 ارب 70کروڑ روپے جاری کردیئے

جمعرات 16 فروری 2017 12:02

وزارت منصوبہ بندی و ترقی نے توانائی کے شعبہ کے ترقیاتی کاموں کے لئے ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 فروری2017ء) وزارت منصوبہ بندی و ترقی نے واپڈا پاور سیکٹر کے ترقیاتی کاموں کے لئے مجموعی طور پر اب تک 94ارب 70کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیئے ہیں ۔ حکومت نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں اس سیکٹر کے ترقیاتی کاموں کے لئے ایک کھرب 30ارب روپے کے فنڈز مختص کئے ہیں۔

(جاری ہے)

پلاننگ کمیشن کے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق 132کے وی گریڈ سٹیشن اور ٹرانسمیشن لائن کوئٹہ کے لئے 7کروڑ 84لاکھ ‘ 132 کے وی سب سٹیشن کے لئے 6کروڑ‘ 1200میگا واٹ ایل این جی پاور پلانٹ بلوکی کے لئے 30ارب ‘ 1200 میگا واٹ ایل این جی پاور پلانٹ حویلی بہادر شاہ کے لئے 30ارب روپے ‘ بلوچستان میں 100 چھوٹے ڈیموں کی تعمیر کے لئے 40کروڑ ‘ گوادر میں بسول ڈیم کی تعمیر کے لئے 28کروڑ ‘ سندھ میں دراوٹ ڈیم کے لئے ایک ارب ‘ گبھیر ڈیم چکوال کے لئے 20کروڑ ‘ کچھی کینال پراجیکٹ کے لئے ایک ارب ‘ پنجاب میں آبی گزرگاہوں کے لئے 50کروڑ اور سندھ میں نئی گاج ڈیم کے لئے ایک ارب 20 کروڑ روپے سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لئے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔