دس دن میں دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا۔ فواد چوہدری

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 16 فروری 2017 11:58

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16 فروری 2017ء) : سپریم کورٹ میں پانامہ کیس سے متعلق آئینی درخواستوں کی سماعت کا سلسلہ جاری ہے۔ سماعت میں وقفے کے دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے پی ٹی آئی ترجمان فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پانامہ کیس میں وزیراعظم کاموقف اوربچوں کاموقف آپس میں نہیں ملتا۔ انہوں نے کہا کہ قطری خط کی کہانی دیو مالا کی کہانیاں ہیں۔

مریم نواز منروا کمپنی کی ٹرسٹی ہیں۔ جبکہ عدالت میں مضحکہ خیز دلائل پیش کئے جارہے ہیں۔ فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ دس روزمیں دودھ کا دودھ اورپانی کا پانی ہوجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پانامہ کیس کی سماعت میں سلمان اکرم راجا نےبتایاکہ مریم نوازصرف 4ماہ ٹرسٹی رہیں لیکن آج سلمان اکرم راجا اپنے کلیم سے پیچھے ہٹ گئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ن لیگ بہانے بازی سے کام لے رہی ہے۔

ہم نے عمران خان کی 1983 سے منی ٹریل عدالت میں پیش کی۔ جبکہ ان کے پاس 2006 کی دستاویزات بھی موجود نہیں ہیں۔ فواد چوہدری نے کہا کہ آج سماعت کے دوران عدالت میں پیش کی گئیں دستاویزات سےثابت ہوگیا کہ حسین نوازکمپنیوں کےمالک نہیں ہیں ۔ سماعت کے دوران ججز نے کہا کہ یہ ثابت کریں کہ حسین نواز بینیفشل آنر ہے۔ دانیال عزیز سے متعلق انہوں نے کہا کہ دانیال عزیز صرف فیاض الحسن چوہان سے مناظرہ کرلیں۔ دانیال عزیز اپنی استطاعت کے مطابق چیلنج کریں۔

متعلقہ عنوان :