حکومت ڈینگی کے خاتمہ کے لئے عملی اقدامات کر رہی ہے،ڈاکٹر غلام ربانی

جمعرات 16 فروری 2017 12:00

رحیم یار خان۔16 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 فروری2017ء) حکومت پنجاب کی ہدایت پر موسم کی تبدیلی کے باعث انسداد ڈینگی مہم کا آغاز اور عوامی آگہی کے لئے ایم ایس شیخ زید ہسپتال رحیم یار خان ڈاکٹر غلام ربانی کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر غلام ربانی نے کہا کہ حکومت پنجاب وزیر اعلیٰ محمد شہباز شریف کی سربراہی میں صوبہ بھر سے ڈینگی مرض کے خاتمہ کے لئے عملی اقدامات کر رہی ہے جس میں محکمہ صحت کا کلیدی کردار ہے جبکہ اس مہم میں دیگر محکموں کی بھی مکمل معاونت حاصل ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ موسمی تبدیلی کے باعث اس موسم میں ڈینگی لاروا کی افزائش کے امکانات میں اضافہ ہو جا تا ہے جس کے لئے قبل از وقت اقدامات ناگزیر ہیں۔انہوں نے کہا کہ شیخ زید ہسپتال میں انسداد ڈینگی ڈیسک قائم کیا جائے گا جبکہ سابقہ روایات کو برقرار رکھتے ہوئے علیحدہ وارڈز بھی ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کے لئے قائم کئے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ شیخ زید ہسپتال میں ڈینگی سے متعلق علاج معالجہ اور عوامی آگہی کے لئے فوری طور پر ڈاکٹرز کی ڈیوٹیاں تفویض کرتے ہوئے ان کی ٹریننگ کا عمل شروع کر دیا جائے۔اس موقع پر انہوں نے دیگر سینئر ڈاکٹرز سے ڈینگی پلان سے متعلق تفصیلی مشاورت کی۔

متعلقہ عنوان :