ریاض: آٹے پر سبسڈی ختم نہیں کی جارہی :وزارت زراعت

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 16 فروری 2017 11:43

ریاض: آٹے پر سبسڈی ختم نہیں کی جارہی :وزارت زراعت
ریاض: (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ،16 فروری 2017):سعودی وزارت زراعت کی طرف سے ایک سرکولر جاری کیا گیاہے جس میں حکومت آٹے پر قسم بھی قسم کی سبسڈی ختم نہیں کر رہی ۔ وزارت زراعت کے ترجمان کا کہناہے کہ فلو ملوں کو گندم فراہم کی جاتی ہے جو بیکریوں کو آٹا فراہم کرتی ہیں ۔ جس کے بعد اس سے بریڈ بنائی جاتی ہے ۔سعودہ عرب میں چاولوں کے بعد سب سے زیادہ کھائی جانے والی چیز بریڈ ہے ۔

جس کو سعودی اور غیر ملکی شہری تینوں وقت استعمال کر تے ہیں ۔ بریڈ کی قیمت پچھلے 35سالوں سے نہیں تبدیل ہوئی ۔

(جاری ہے)

سعودی عرب میں ایک اعداد شمار کے مطابق سعودی شہری اور غیر ملکی شہری روزانہ 235گرام گندم یا اس سے تیار کردہ مصنوعات استعمال کر تے ہیں۔پچھلے سال کئی فول ملوں کو باقاعدہ طور پر جرمانے کیئے گئے تھے ۔ مشرقی صوبے کی 2000سے زائد بیکری مالکان نے بریڈی کی قیمت بڑھانے کے لیئے اکتوبر 2016میں کو شش کی تھی ۔ جسے حکومت نے نہیں مانا تھا۔صرف براﺅن بریڈ کی قیمت میں 14.5فیصد اضافہ کیا گیاتھا۔سعودی عرب میں بریڈکی مشہور چیز ”سامولی “ہے ۔ جسے صبح ناشتے میں استعمال کیا جاتاہے ۔ اس بریڈ کو سعودی عرب میں افریقی شہری عیساءالسامولی نے متعارف کروایا تھا ۔