دبئی:مشہور ِزمانہ ڈکیت گینگ ”پنک پینتھر“کے رکن نے جیل میں خودکشی کر لی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 16 فروری 2017 11:40

دبئی:مشہور ِزمانہ ڈکیت گینگ  ”پنک پینتھر“کے رکن نے جیل میں خودکشی ..
دبئی :(اردو پوائنٹ تازہ ترین،16فروری 2017) :دبئی کے مشہور ِزمانہ گینگ” پنک پینتھر“ گینگ کے رکن نے دبئی جیل میںخودکشی کر لی ۔تفصیلات کے مطابق دبئی وافی سٹی میں 2007کے اوائل میں ایک جیولری سٹور پر ڈکیتی کی بڑی واردات میں 14.5ملین درہم کی جیولری چرائی گئی تھی ۔بعدازاں ڈکیتی کرنے والے گروہ کے تمام ارکان کو گرفتار کر لیا گیا۔ملزمان میں سے ایک رکن بورکو لائنک دس سال قید کی سزا کا حکم سنایا گیا۔

(جاری ہے)

ملزم نے پہلی اپیل 15فروری کو تھی ۔ ملزم کی موت کا انکشاف گزشتہ روز عدالت میں پیش کیے گئے کاغذات میں ہوا۔جس میں لکھا گیا تھا کہ ملزم عدالت میں اسلیئے پیش نہیںہوسکتاکیونکہ اس کی موت واقع ہو چکی ہے۔ دبئی کریمنل پولیس چیف میجر جنرل خلیل المنصوری کا کہناہے کہ ملزم نے العویر سنٹرل جیل میں خودکشی کر لی تھی ۔ملزم نے اپنی جیکٹ کے بیلٹ سے خودکشی کی تھی ۔فرانز ک رپورٹ سے یہ واضح ہو ا ہے کہ ملزم نے واقعی خودکشی کی تھی ۔سربین سفارت خانے بھی بورکو کی موت کی تصدیق کی ہے۔

متعلقہ عنوان :