جدہ: ڈاکٹر کے نسخے کے بغیر ادویات فراہم کرنے والے میڈیکل سٹورز کے خلاف کارروائی ہوگی :وزارتِ صحت

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 16 فروری 2017 11:39

جدہ: ڈاکٹر کے نسخے کے بغیر ادویات فراہم کرنے والے میڈیکل سٹورز کے خلاف ..
جدہ: (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ،16 فروری 2017) : سعودی عرب وزارتِ صحت نے مملکت میںتمام میڈیکل سٹوروں ،پرائمری ہیلتھ کئیر سنٹرز اور پولی کلینک س پر ڈاکٹری نسخے کے بغیر ادویات کی فراہمی کرنے والے مالکان کو سزا کا سامنا کرنا پڑے گا۔وزیرصحت کے ترجمان کا کہناہے کہ ”ڈاکٹری کی ہدایات اور جاری کردہ نسخے کے بغیر مریضوں کو ادویات فراہم کرنے والوں کو سزا ہو گی “۔

(جاری ہے)

ان کا مزید کہناتھا کہ مملکت میں متعدد میڈیکل سٹورز بغیر ڈاکٹری نسخے کے مریضوں کو ادویات دیتے ہیں جو بالکل غلط بات ہے ۔مملکت میں بہت سارے مریض کنسلٹنٹ ڈاکٹر کی ہدایات کے بغیر دوائی لیتے ہیں جو بعد میں فائدے کی بجائے نقصان کا باعث بن جاتی ہے۔اسی طرح بہت سے غیر مستند میڈیکل سٹور ملازمین اور مالکان ڈاکٹری نسخے کے بغیر ادویات دے دیتے ہیں جو باکل غلط بات ہے ۔اب ایسے افراد اور میڈیکل سٹورز کے خلاف کارروائی کی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :