ابہائ: عیسر کے علاقے میں طوفانی بارشوں سے ایک ہلاک سینکڑوں افراد کو بچالیا گیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 16 فروری 2017 11:39

ابہائ: عیسر کے علاقے میں طوفانی بارشوں سے ایک ہلاک سینکڑوں افراد کو ..
ابہا: (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ،16 فروری 2017) :سعودی عرب کے علاقے ابہاءاور عسیر میں شدید بارشوں نے تباہی مچا دی ہے ۔ عسیر کے علاقے میں طوفانی بارش کے باعث ایک شہری ہلاک جبکہ طوفانی بارشوں میں پھنس جانے والے متعدد ملکی اور غیر ملکی شہریوں کو بچالیا گیا۔عسیر ریجن کے سول ڈیفنس حکام کا کہناہے کہ انہیں 280فون کالز موصول ہوئی تھیں۔جبکہ ایک شہری کے ہلاک اور دس افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ملی ہے ۔

(جاری ہے)

خمیس مشیت ، ابہا کے جنوبی علاقوں میں پھنسے متعدد افراد کو بچ لیا گیاہے ۔ان علاقوں سے 900کے قریب ایمرجنسی کالیں موصول ہوئی تھی۔طوفانی بارشوں سے سیلاب کی صورت حال پید اہونے سے متعدد سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگئی جن کی وجہ سے ریسکیو آپریشن کرنے مشکلات پیش آرہی ہیں۔سول ڈیفنس نے ابہاءشہر سے متعدد شہریوں کو ڈوبنے سے بچا لیا ۔ابہاءڈیم کے اطراف میں بسنے والے افراد کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں ۔ محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ بارشوں کا سلسلہ کچھ دن جاری رہنے کی توقع ہے ۔

متعلقہ عنوان :