جدہ:کنگ فہد ہسپتال کی انتظامیہ نے 200ملازمین کو سرکاری رہائش خالی کرنے کا نوٹس جاری کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 16 فروری 2017 11:37

جدہ:کنگ فہد ہسپتال کی انتظامیہ نے 200ملازمین کو سرکاری رہائش خالی کرنے ..
جدہ: (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ،16 فروری 2017):جدہ کے کنگ فہد ہسپتال (کے ایف ایچ) کی انتظامیہ نے اپنے 200سٹاف کو سرکاری رہائش خالی کرنے کا احکامات جاری کردیئے ۔سعودی اخبار المدینہ کے مطابق ہسپتا ل انتظامیہ نے رہائش خالی کرنے کے بارے میں ابھی تک کچھ نہیں بتایا کہ ملازمین سے رہائش خالی کیوں کروائی جا رہی ہیں۔

(جاری ہے)

کنگ فہد ہسپتال کے متاثر ہونے والے ملازمین نے نے اخبار کو بتایا کہ انہیں جب نوٹس ملا تو شدید جھٹکا لگا۔

کیونکہ انہوں نے وزارت صحت کی تمام ضروری کارروائی پوری کی تھی ۔رہائش کے حصول کے لیے دیئے جانے والے تمام کاغذات بالکل مکمل تھے ۔ان ملازمین میں سے متعدد نے تو ان رہائش گاہوں کی خوبصورتی پر 80,000ریال تک خرچ کر دیے تھے ۔جبکہ متعدد ملازمین کو تو کسی بھی قسم کا ہاﺅس الاﺅنس بھی نہیں ملا۔واضح رہے کہ متاثر ہونے والے ملازمین ملکی شہریوں سمیت غیر ملکی شہری شامل ہیں۔