دبئی لینڈ ڈپارٹمنٹ نے مارچ 2017سے یونیفائیڈ لیز فارم متعارف کروانے کا اعلان کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 16 فروری 2017 11:35

دبئی لینڈ ڈپارٹمنٹ نے مارچ 2017سے یونیفائیڈ لیز فارم متعارف کروانے کا ..
دبئی :(اردو پوائنٹ تازہ ترین ،16فروری 2017) :دبئی میں مالک اور کرائے دار کے باہمی جھگڑوں میں کمی لانے اور دونوں پارٹیوں میں اعتماد کا رشتہ بڑھانے کے لئے دبئی لینڈ ڈپارٹمنٹ نے نیا (یونیفائیڈ لیز فارم ) متعارف کروانے کا اعلان کر دیاہے۔نئے کنٹریکٹ فارم میں ایجنٹ، کرائے دار اور مالک کے حقوق و فرائض متعین کر دیئے گئے ہیں۔نئے کنٹریکٹ کے مطابق اب کرائے دار ،پراپرٹی منیجمنٹ ،لائسنس اور گارنٹی کو ریکولیٹ کیا جائے گا۔

اس نئے فارم میں تمام متعلقہ پارٹیوں کو باقاعدہ طورپرمناسب نمائندیگی دی گئی ہے ۔غیر ملکی کرایہ داروں کو سب سے بڑی مشکل یہ ہوتی ہے کہ انہیں کئی بار تو متعدد قوانین کا پتہ ہی نہیں ہوتا کہ وہ ان کے حق کے لیے بنائے گئے ہیں۔جس کی وجہ سے انہیں کافی مشکل پیش آتی ہے ۔

(جاری ہے)

نئے قانون کے مطابق مالک مکان ہی اپارٹمنٹ یا عمارت کی تزئین و آرائش سے اور ٹوٹ پھوٹ کو ٹھیک کروانے کا ذمہ دار ہوتاہے۔

ڈی ایل ڈی کے ترجمان کا کہناتھا کہ اس فارم کے اجراءکے بعد مالک مکان اور کرائے دار کے جھگڑوں کا آختتام ہو جائے گا۔ کیونکہ کرائے پر عمارت یا اپارٹمنٹ لیتے وقت اس فارم میں تمام باتیں تہہ ہو جائیں گی ۔اور اس کی ایک کاپی کرائے دار اور مالک مکان کے پاس ہو گی جبکہ ایک کاپی ڈی ایل ڈی آفس میں جمع کروانی ہوگی ۔

متعلقہ عنوان :