دبئی:آٹھ سالہ بچی کو ہراساں کرنے والے پاکستانی شہری کی سزا میں مزید اضافہ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 16 فروری 2017 11:35

دبئی:آٹھ سالہ بچی کو ہراساں کرنے والے پاکستانی شہری کی سزا میں مزید ..
دبئی :(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ،16فروری 2017): دبئی ایپلٹ کورٹ نے آٹھ سالہ بچی کو ہراساں کرنے والے پاکستانی شہری کی سزا میں اضافہ کر کے ایک سال کردی ہے ۔تفصیلات کے مطابق 21سالہ پاکستانی شہری تعمیراتی کمپنی میں سائٹ انجینئیر ملازمت کر رہاتھا۔

(جاری ہے)

پاکستانی شہری نے اپنی رہائش کے قریب کھیلنے والی آٹھ سالہ بچی کو ڈرادھمکا کر چھوا لیکن بچی کے شور مچانے پر ویرانے میں چھوڑ کر بھاگ گیا۔بچی کی چیخ و پکار سن کر ایک شہری نے بچی کی رپورٹ پولیس کو کر دی ۔جس کے بعد پولیس نے تحقیقات کی او رملزم کو گرفتار کر لیا۔ملزم کو کریمنل کو رٹ نے چھ ماہ قید کی سزا دی تھی تاہم ایپلٹ کورٹ نے اس سزا میں چھ ماہ کا اضافہ کر دیا ہے۔ملزم کو سزا مکمل ہونے پر ڈی پورٹ بھی کر دیا جائے گا۔