ابوظہبی:2017میں رہائشی عمارتوں کے کرایوں میں کمی ہونے کا امکان ہے : ماہرین

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 16 فروری 2017 11:33

ابوظہبی:2017میں رہائشی عمارتوں کے کرایوں میں کمی ہونے کا امکان ہے : ماہرین
ابو ظہبی :(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ،16فروری 2017):2016میں ابو ظہبی کے بڑے بنگلوں اور اپارٹمنٹس کے کرایوں میں پانچ سے سات فیصد کمی ہوئی تھی ۔ تاہم ماہرین کا کہناہے کہ 2017میں مزید کمی ہونے کا امکان ہے ۔

(جاری ہے)

2016کے دوران کنسلٹنٹی ایسٹیکو نے 1400رہائشی یونٹس رہائشیوں کے حوالے کیے تھے ۔جبکہ 2017میں 4000نئے یونٹس رہائشیوں کے حوالے کیئے جائیں گے ۔ ان 5000یونٹس میں سے 2700اپارٹمنٹس اور 1360بنگلے شامل ہیں ۔ان یونٹس میں تاخیر ہو بھی جائے تو بھی اس سال کے دوران تمام یونٹس مالکان کے حوالے کر دیئے جائیں گے ۔جس کی وجہ سے کرایوں میں کمی ہونے کا قوی امکان ہے ۔