ابو ظہبی: رینٹل کا ر کمپنیوں کی 7ملین درہم کی کاریں چرانے وا لا گروہ گرفتار

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 16 فروری 2017 11:32

ابو ظہبی: رینٹل کا ر کمپنیوں کی 7ملین درہم کی کاریں چرانے وا لا گروہ ..
ابو ظہبی :(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ،16فروری 2017):ابوظہبی میں رینٹل کمپنیوں کی قیمتی کاریں چرانے والے گروہ کے بارہ ارکان کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کر دیاگیا۔ تفصیلا ت کے مطابق ملزمان نے گاڑیاں کرائے پر دینے والی ایجنسیوں کی قیمتی کاریں چرائی تھیں۔کاریں چرانے کے بعد ملزما ن کاروں کو بیرون ملک فروخت کرتے تھے ۔عدالت میں پولیس حکام کی طرف سے بتایا گیا کہ ملزمان جن میں نو عرب شہری اور تین اماراتی شہری شامل ہیں۔

(جاری ہے)

کاریں کرائے پر دینے والی کمپنیوں کی قیمتی کاریں کرائے پر حاصل کرکے لے جاتے جبکہ مقررہ وقت پر انہیں واپس نہ کرتے بلکہ چوری چھپے ان گاڑیوں کو دوسرے عرب ممالک میں بیچ دیتے تھے ۔ملزمان کے خلاف متعدد کار ڈیلروں کی جانب سے شکایات موصول ہونے پر کارروائی کی گئی ۔ جس میں پہلے تین اماراتی شہری کو گرفتار کیا گیا جن کی نشاندہی پر گروہ کے باقی ارکان کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔ملزمان نے کار رینٹل کمپنیوں کو تقریباََ7ملین درہم کا نقصان پہنچایا تھا۔ کاریں وصول کرنے کے لیے ملزمان جعلی کاغذات جمع کرواتے تھے ۔ عدالت نے کیس کی کارروائی 3مارچ تک ملتوی کر دی ہے ۔