دبئی میں منظم زندگی گزارنے کے لیے سات بہترین موبائل ایپس

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 16 فروری 2017 11:27

دبئی میں منظم زندگی گزارنے کے لیے سات بہترین موبائل ایپس
دبئی :(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ،16فروری 2017) :دبئی میں ویسے تو زندگی مصروف گزرتی ہے لیکن اگر اس کو منظم کرنا چاہتے ہیں تو اس کے لیئے چند موبائل ایپس ہیں جن کواستعمال کر کے زندگی کو مزید آسان کیا جا سکتاہے ۔
1۔ہوپر (Hopper )
یہ بڑی سادہ ایپ ہے ۔ اس سے اندرون ملک اور بیرون ملک تمام پروازوں کا شیڈول چیک کیا جاسکتاہے ۔ا س میں آپ اپنے وطن جانے والی سستی ترین پروازوں کے بار ے میں معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔


2۔وجہاتی (Wojhati)
اگر آپ نے یہ ایپ نہیں کی تو ابھی کر لیں ،غیر ملکی شہریوں کے لیے بہترین ایپ ہے ۔وہ غیر ملکی جو پبلک ٹرانسپورٹ استعمال کرتے ہیں ان کے لیے اس سے بہترین ایپ کوئی نہیں ہو سکتی ۔اس ایپ منزل او رپہنچنے کے وقت کا بھی پتہ چل جاتاہے ۔
3۔ڈجٹ ( Digit)
اس ایپ سے اپنے پیسوں کی بچت کر سکتے ہیں ۔

(جاری ہے)

یہ ڈائریکٹ آپ کے اکاﺅنٹ سے منسلک ہو تی ہے ۔

اس ایپ سے آپ آپنی منتخب رقم کو ایک طرف رکھ سکتے ہیں تا کہ وہ استعمال نہ ہو ۔باقی استعمال کی رقم کے بارے میں بھی معلومات ملتی رہتی ہے۔
4۔اوبراِیٹ (UberEATS)
اپنے گھر یا اپارٹمنٹ میں کسی کھانے کی تیز ترین آمد کے لیے اس سے بہترین ایپ ابھی تک نہیں ہے ۔ اس ایپ کے ذریعے آپ دبئی میں کھانے کے لیے بہترین جگہ یا کھانے کی تیز فراہمی کے لیے ایپ استعمال کی جاسکتی ہے ۔


5۔پیسفیکا (Pacifica)
اس ایپ سے کے ذریعے میں اپنے موڈ کا اندازہ سارا دن رکھ سکتے ہیں ۔اس میں جسم کو ریلکس کرنے کے لیے ٹیکنیکس بتائی گئی ہیں۔اس ایپ میں جدید ٹیکنالوجی استعمال کی جارہی ہے ۔
6۔ڈولینگو(Doulingo)
مرحبائ،بنجور،ہولا دبئی کو ملٹی کلچرل سٹی کہا جائے تو غلط نہیں ہو گا۔ چونکہ دبئی میں مختلف ممالک کے افراد آتے ہیں اسلیئے ان سے بات چیت کرنا بھی انتہائی مشکل کام ہے تاہم اگر اس ایپ کو ڈاﺅن لوڈ کرلیں تو سارا کام آسان ہو جاتاہے ۔

اس ایپ سے مفت میں باآسانی کوئی بھی لینگوایج سیکھی جا سکتی ہے ۔
7۔ کریم یا اوبر (Careem or Uber)
ٹیکسی آپ کے دروازے پر یہ صرف ممکن ہے کریم یا اوبر ایپ سے وہ بھی صرف دو سے تین منٹوں میں ہاں ناں بہترین چیز۔ ان ایپس کو انسٹال کریں اور باآسانی اپنے گھر کے قریب دو سے تین منٹوں میں ٹیکسی سروس حاصل کر لیں۔

متعلقہ عنوان :