دبئی: وہ چھ سوالات جو کرائے پر حاصل کرنے سے پہلے مالک مکان سے پوچھنی ضروری ہیں

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 16 فروری 2017 11:26

دبئی:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ،14فروری 2017):دبئی میں رہائشی اپارٹمنٹ کرائے پر حاصل کرنا بڑی محنت کا کام اس کے لیے بہترین جگہ ،دفتر سے دوری کے علاوہ متعدد چیزیں مد نظر رکھنا پڑتی ہیں۔ ان عوامل میں مالک مکان سے جو باتیں پوچھنا ضروری ہوتی ہیں ان کو بھی نظر انداز نہیں کیا جاسکتاہے ۔ ماہرین کے مطابق کرائے پر اپارٹمنٹ حاصل کرنے سے پہلے ان چھ باتوں کو مالک سے پوچھنا انتہائی ضروری ہے ۔


1۔ کیا چلر بالکل مفت ہے ؟
دبئی میں گرمی کی وجہ سے ائر کنڈیشنڈ کا استعمال کرنا ضروری ہو تا ہے ۔تاہم اس کے لیئے اپارٹمنٹ میں چلر سسٹم بھی فراہم کیاجاتاہے ۔ کرائے پر حاصل کرنے سے پہلے یہ ضرور پوچھ لیں کہ یہ مفت ہے یا اس کی قیمت ادا کرنا ہو گی۔کیونکہ بہت سے ساری عمارتوں میں یہ مفت نہیں ہوتا۔

(جاری ہے)


2۔ نئی تعمیر ہونے والی عمارت کا ضرور پوچھیں ۔


مالک سے یہ پوچھنا نہ بھولیں کے جس جگہ آپ اپارٹمنٹ لینا چاہتے ہیں وہاں کوئی عمارت کی تعمیر تو نہیں ہو رہی ۔کیونکہ اس سے آپ کی نیند خراب ہونے کا خطرہ ہوتاہے۔
3۔کرائے میں اضافے کا شیڈول پوچھیں
اکثر کرائے دار کو نہیں پتہ نہیں کہ کرائے کے بڑھنے کا کیا شیڈول ہے ۔مالک مکان کو 9دن پہلے کرائے بڑھانے کانو ٹس دے سکتاہے ۔جبکہ کرائے دار 60دن کے اندر اس کے بڑھنے کو قبول کرنے یا نہ کرنے کے بارے میں بتا سکتاہے ۔


4۔ ڈپازٹ اور مینٹیینس
ڈپازٹ اور اپارٹمنٹ میں توڑ پھوڑ اور مرمت کے بارے میں ضرور پوچھیں۔
5۔ مرمت کی قیمت معلوم کرنا انتہائی ضروری ہے ۔کیونکہ اکثر اس کی قیمت کرائے دار کو ڈال دی جاتی ہے ،مگر پہلے اگر یہ تصدیق کر لی جائے تو بہتر ہو جاتا ہے ۔
6۔پینڈنگ میٹینس بلز کی ادائیگی کا شیڈول ضرورمعلوم کرنا ضرور ہونا ضروری ہے ۔تا کہ بعد میں کسی ناگہانی صورت حال کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔