پاکستانی سیاستدان نے امریکہ کو جوہری اثاثوں تک رسائی کی پیشکش کی ہے ۔ ڈاکٹر شاہد مسعود کا انکشاف

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 16 فروری 2017 11:23

پاکستانی سیاستدان نے امریکہ کو جوہری اثاثوں تک رسائی کی پیشکش کی ہے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16 فروری 2017ء) :پاکستان کے معروف صحافی اور تجزیہ نگار ڈاکٹر شاہد مسعود نے انکشاف کیا ہے کہ ایک پاکستانی سیاستدان نے امریکہ کی ایک اہم شخصیت سے پاکستان کے دورہ کے دوران بات کی اور ان سے درخواست کی کہ مجھے پاور میں لایا جائے اور میں بدلے میں پاکستان کے جوہری ہتھیاروں تک آپ کو رسائی دوں گا۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر شاہد مسعود کا کہنا تھا کہ امریکی شخصیت جب پاکستان کا دورہ مکمل کر کے واپس امریکہ گئے تو میری واشنگٹن میں ان سے ملاقات ہوئی ۔

انہوں نے بتایا کہ وہ پاکستان میں سرکاری دورے پر موجود تھے ۔ ڈاکٹر شاہد مسعود نے بتایا کہ اس امریکی شخصیت کی اہمیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ ان کا زیادہ تر تعلق پینٹا گون سے ہے۔مزید برآں ان کی اہمیت یہ ہے کہ ان کی وجہ کئی ممالک کی حکومتیں بھی گری ہیں۔ ڈاکٹر شاہد مسعود نے مزید کیا کہا آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:

متعلقہ عنوان :