جہانیاں میں سی ٹی ڈی کی کاروائی‘کالعدم تنظیم کے6دہشت گرد ہلاک4فرارہوگئے-پنجاب کے مختلف شہروں میں آپریشن درجنوں مشکو ک افراد گرفتار-سی سی ٹی وی کیمرے سے شناخت کیئے جانے والے سانحہ اسمبلی ہال چوک کے2سہولت کاروں کی تلاش جاری

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 16 فروری 2017 11:03

جہانیاں میں سی ٹی ڈی کی کاروائی‘کالعدم تنظیم کے6دہشت گرد ہلاک4فرارہوگئے-پنجاب ..

لاہور(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔16 فروری۔2017ء) خانیوال کی تحصیل جہانیاں میں پولیس کے محکمہ انسداد دہشت گردی نے مقابلے میں کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے 6 مبینہ دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق سی ٹی ڈی نے خفیہ اطلاع پر ضلع خانیوال کے علاقے جہانیاں کے چک نمبر 98/10 آر میں چھاپہ مارا تاہم مبینہ ملزمان نے پولیس کو آتا ہوا دیکھ کر ان پر فائرنگ کردی۔

جوابی کارروائی میں 6 مبینہ دہشت گرد مارے گئے جبکہ ان کے 4ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے۔سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گرد حساس ادارے کے دفاتر کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔ دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور نقشے برآمد ہونے کا دعوی بھی کیا گیا جبکہ ان مبینہ دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے بتایا گیا۔

(جاری ہے)

دوسری جانب سی ٹی ڈی کے ترجمان نے بتایا کہ ملتان کی ٹیم نے مبینہ طور پر جماعت الحرار کے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی تھی۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ خانیوال کے چک/10 98 آر میں 10 دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر چھاپہ مارا گیا، تو ملزمان نے فائرنگ کردی جوابی کارروائی میں 6 دہشت گرد مارے گئے ،جبکہ انکے 4 ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر فرار ہوگئے۔ ملزمان کے قبضے سے دستی بم، اسلحہ اور ڈیٹونیٹرز بھی برآمد ہوا ہے۔دوسری جانب سیالکوٹ کے قریب پسرور میں رینجرزاور پولیس نے سرچ آپریشن کیا ہے جس کے دوران 6افغان باشندوں کو گرفتارکیا گیا ۔

سیالکوٹ میںہی ایک اور کارروائی میں دوران تلاشی مسافر کے قبضے سے گولیوں سے بھرا ہوا بیگ برآمد ہوا ہے۔ پولیس کے مطابق مشکوک مسافرکی تلاشی لاری اڈا انتظامیہ کی جانب سے لی گئی ہے۔تلاشی کے دوران بیگ سے کلاشنکوف کی ہزاروں گولیاں برآمد ہوئیں، ملزم موقع سے فرار ہوگیا ہے۔ ملزم کی تلاش شروع کردی گئی ہے، جبکہ لاری اڈا سے 4 مشتبہ افغان باشندوں کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔

منڈی بہاﺅالدین میں پولیس اورسی ٹی ڈی کے مختلف علاقوں میں مشترکہ سرچ آپریشن میں 73مشتبہ افراد کو زیرحراست میں لیکر اسلحہ بھی برآمد کیاگیا جن میں افغان باشندے بھی شامل ہیں۔ادھرمعتبرذرائع کا کہنا ہے کہ سانحہ اسمبلی ہال چوک کے گرفتار کیئے جانے والے سہولت کار سے حساس اداروں کو انتہائی اہم معلومات حاصل ہوئی ہیں جن کی بنیاد پر جنوبی پنجاب کے کچھ شہروں میں بڑے پیمانے پر کاروائیاں شروع کردی گئی ہیں اور کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے مشکوک افراد کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں -سی سی ٹی وی کیمرے کے ذریعے شناخت کیئے جانے والے سانحہ اسمبلی ہال چوک کے دو سہولت کاروں کی گرفتاری کے لیے بھی خفیہ اداروں نے بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کررکھا ہے جنہیں پاک فوج کی مدد بھی حاصل ہے-


متعلقہ عنوان :