سرکارکی پٹاری سے کوئی ثبوت نہ ملا توسمجھ لیں یہ ناکام ہیں، شیخ رشید

پاناما کیس وہیں پر کھڑا ہے جہاں سے شروع ہوا تھا، سرکاری وکلا کہتے ہیں کہ ہمارے پاس منی ٹریل کا ریکارڈ نہیں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشیدکی میڈیا سے گفتگو

جمعرات 16 فروری 2017 11:12

سرکارکی پٹاری سے کوئی ثبوت نہ ملا توسمجھ لیں یہ ناکام ہیں، شیخ رشید
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 فروری2017ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشیدنے کہا ہے کہ اگر پاناما کیس میں شریف خاندان کی جانب سے آج بھی کوئی ثبوت پیش نہ کیا گیا تو سمجھ لیں کہ ان کے پاس پیش کرنے کو کچھ بھی نہیں ہے۔

(جاری ہے)

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ سرکاری وکلاء کہتے ہیں کہ ہمارے پاس منی ٹریل کا ریکارڈ نہیں ہے، اگر وکلاء کی جانب سے کوئی ثبوت پیش نہ کیا گیا تو اس کا مطلب ہے کہ ان کے پاس پیش کرنے کو کچھ نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاناما کیس وہیں پر کھڑا ہے جہاں سے شروع ہوا تھا۔شیخ رشید نے کہا کہ سارے وکلا کہہ رہے ہیں کہ ہمارے پاس کوئی دستاویزات اور منی ٹریل نہیں، اگر سرکار کی پٹاری سے آج بھی کچھ نہ نکلا تو سمجھ لیں کہ یہ لوگ ناکام ہو چکے ہیں، عوامی اور سیاسی طور پر ہم یہ کیس جیت چکے ہیں اور قانونی فیصلہ آنا باقی ہے، فیصلہ اس ہفتے آئے یا اگلے ہفتے لیکن سیاسی تابوت سپریم کورٹ سے ہی نکلے گا۔

متعلقہ عنوان :