پشاور حملے کی ابتدائی رپورٹ تیار، محکمہ انسداد دہشتگردی کو بھجوا دی گئی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 16 فروری 2017 10:55

پشاور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16 فروری 2017ء) : پشاور حملے کی ابتدائی رپورٹ تیارکر لی گئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پشاور کے علاقہ حیات آباد کی مارکیٹ میں ہوئے دھماکے کی ابتدائی رپورٹ تیار کر لی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

ابتدائی رپورٹ پولیس نے تیار کی جس کے بعد اس رپورٹ کو محکمہ انسداد دہشتگردی بھجوا دیا گیا ہے۔ پولیس رپورٹ میں بتایا گیا کہ خود کُش حملہ آور نے موٹر سائیکل ججوں کی وین سے ٹکرائی۔ دہشتگردی کے اس واقعے میں ڈرائیور جاں بحق اور 4 افراد زخمی ہوئے۔ خود کش حملہ آور کے اعضا اور موٹرسائیکل کے ٹکڑے ملے ہیں۔

متعلقہ عنوان :