چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے سے پورے خطے کے عوام کی قسمت بدل جائے گی،وزیر تعلیم گلگت بلتستان

جمعرات 16 فروری 2017 11:10

چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے سے پورے خطے کے عوام کی قسمت بدل ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 فروری2017ء) گلگت بلتستان کے وزیر تعلیم محمد ابراہیم نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے سے پورے خطے کے عوام کی قسمت بدل جائے گی ۔

(جاری ہے)

ریڈیو پاکستان کو انٹرویو میں انہوں کا کہنا تھا کہ سی پیک سے صوبہ بھر میں خوشحالی آئے گی اور اس کے تحت بننے والی قراقرم ہائی وے علاقے کے چار اضلاع سے گزرے گی جس سے عوام کی قسمت بدل جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ دیامر بھاشا ڈیم، 180 میگاواٹ کے ہائیڈل پاورپراجیکٹ ، ایکسپریس وے کی تعمیر اور چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ کے تحت مخصوص اقتصادی زونز کے قیام سے پورا علاقہ ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہو جائے گا۔ محمد ابراہیم نے کہا ہے کہ سی پیک منصوبے کی کامیابی کے لئے دیرپا امن ضر وری ہے جس کے لئے حکومت اور اپوزیشن مل کر کام کر رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :