دہشتگردی کے خاتمہ کا واحد طریقہ پاک افغان تعلقات کی بہتر ی ہے،سابق سفیر ایاز وزیر

جمعرات 16 فروری 2017 11:10

دہشتگردی کے خاتمہ کا واحد طریقہ پاک افغان تعلقات کی بہتر ی  ہے،سابق ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 فروری2017ء)سابق سفیر ایاز وزیر نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خاتمہ کے لئے پاکستان اور افغانستان کے درمیان تعلقات کا بہتر ہونا انتہائی ضروری ہے۔ریڈیو پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پاکستان میں ہونے والے دہشتگردی کے واقعات کی افغان جماعت الاحرار کی جانب سے ذمہ داری قبول کرنا ہماری بد قسمتی ہے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ دونوں ممالک میں ہونے والے ایسے واقعات کی ذمہ داری ایک دوسرے پر عائد کرنے سے مسئلہ حل نہیں ہوگا۔ افغانستان کو یہ بات سمجھنے کی ضرورت ہے کہ پاکستان گزشتہ 40 سال سے افغانستان کا ساتھ دے رہا ہے جبکہ وہ احسان فراموشی سے کام لے رہا ہے۔ ایاز وزیر نے کہا کہ دہشتگردی کے خاتمہ کا واحد طریقہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی بہتر ی ہے۔ انھوں نے کہا کہ تعلقات کو بہتر کرنے کے لئے دونوں ممالک کی سیاسی قیادت کو مل بیٹھ کر بات چیت کرنا چاہیے اور اس سلسلہ میں پڑوسی ممالک بھی اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔