پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان،پٹرول اور ڈیزل کے نرخوں میں صرف ایک روپے کا اضافہ،پٹرول 71روپے 29پیسے، ڈیزل 80روپے 48پیسے فی لٹر ملے گا

جمعرات 16 فروری 2017 10:59

پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان،پٹرول اور ڈیزل کے نرخوں میں ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 فروری2017ء) وفاقی وزیر خزانہ محمد اسحاق ڈار نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا، وزیر خزانہ کے مطابق اوگرا کی جانب سے وزارت خزانہ کو پٹرول کی قیمت میں 1روپے 91پیسے، ڈیزل کی قیمت میں 2روپی03پیسے، مٹی کے تیل کی قیمت میں 16روپے 71پیسے اور لائٹ ڈیزل تیل کی قیمت میں 12روپے 53پیسے اضافے کی سمری موصول ہوئی لیکن وزیراعظم محمد نواز شریف کی ہدایات پر پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں صرف ایک روپے کا اضافہ کیا جائے گا جبکہ مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل میں کوئی اضافہ نہیں ہو گا، لہٰذا اب پٹرول کی قیمت 70روپے 29پیسے کی بجائے 71روپے 29پیسے ہو گی اور ڈیزل کی قیمت 79روپے 48پیسے کی بجائے 80روپے 48پیسے ہوگی یعنی دونوں میں ایک ایک روپے کا اضافہ ہو گا جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت 43روپے 25پیسے برقرار رہے گی اور لائٹ ڈیزل تیل کی قیمت بھی 43روپے 34پیسے برقرار رہے گی، یہ قیمتیں آج 16فروری سے اس ماہ کے آخر 28فروری تک برقرار رہیں گی، وزیر خزانہ نے بتایا کہ حکومت اپریل 2016ء سے تیل کی قیمتوں میں کم سے کم اضافے کے لیے کوشاں رہی ہے حالانکہ عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں گزشتہ 12مہینوں میں تقریبا 45فیصد اضافہ ہو چکا ہے۔