حملے صرف ایم کیوایم پر نہیں ، جماعت اسلامی اورمسلم لیگ ن پر بھی ہورہے ہیں، مخصوص مائنڈ سیٹ کو بدلنے میں وقت لگے گا ، انتخابات کیلئے فوج اور ایف سی تعینات کی گئی ہے،نگراں وفاقی وزیر داخلہ ملک حبیب کی کراچی میں میڈیا سے گفتگو

اتوار 5 مئی 2013 16:38

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔5مئی۔ 2013ء) نگراں وفاقی وزیر داخلہ ملک حبیب نے کہاہے کہ حملے صرف ایم کیوایم پر نہیں ، جماعت اسلامی اورمسلم لیگ ن پربھی ہورہے ہیں، مخصوص مائنڈ سیٹ کو بدلنے میں وقت لگے گا ، انتخابات کیلئے فوج اور ایف سی بھی تعینات کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

اتوارکوکراچی پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہاہے کہ انتخابات میں ووٹر ز کا ٹرن آوٴٹ اچھا ہوگا اور امن و امان کی صورتحال پر نظررکھنے کے لیے آرمی اور ایف سی بھی تعینات کی گئی ہے۔

کراچی میں ہونے والے دھاکوں میں مماثلت پائی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے کیے جانے دھماکے ایک جیسے تھے۔ امن وامان کی صورتحال پر حکومت کی گہری نظر ہے۔انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت سول آرم فورسز کو مدد فراہم کرے گی اور انتخابات میں آرمی اور ایف سی بھی تعینات کی گئی ہے۔