اسٹاک ایکسچینج میں فراڈ کرنیوالے ملزم کی درخواست ضمانت خارج

سکیورٹی پر تعینات اہلکاروں نے ملزم کی فرار کی کوشش ناکام بناتے ہوئے قابو کرلیا

بدھ 15 فروری 2017 23:23

اسٹاک ایکسچینج میں فراڈ کرنیوالے ملزم کی درخواست ضمانت خارج
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 فروری2017ء) لاہور ہائیکورٹ نے اسٹاک ایکسچینج میں فراڈ کرنے والے ملزم کی درخواست ضمانت خارج کر دی ۔ ہائیکورٹ کی سکیورٹی پر تعینات اہلکاروں نے ملزم کی فرار کی کوشش ناکام بناتے ہوئے قابو کر کے متعلقہ پولیس کے حوالے کر دیا ۔گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس ارم سجاد گل نے ملزم جنید کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت کی ۔

(جاری ہے)

ملزم کے وکیل کی طرف سے موقف اختیار کیا گیاکہ سول لائنز پولیس نے فراڈ کے جھوٹے مقدمے میں ملوث کیا جبکہ سرکاری وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ملزم کیخلاف شیئرہولڈرز سے لاکھوں رو پے فراڈ کے سات مقدمات درج ہیں۔ملزم تفتیش میں قصور قرار پایا ہے استدعا ہے کہ ضمانت مسترد کی جائے۔فاضل عدالت نے ریکارڈ کا جائزہ لینے کے بعد ملزم کی درخواست ضمانت خارج کی۔عدالت سے باہر نکلتے ہی ملزم نے فرار ہونے کے لئے دوڑ لگا دی تاہم ہائیکورٹ کی سکیورٹی پر تعینات اہلکاروں نے ملزم کو پکڑ کر متعلقہ پولیس کے حوالے کر دیا۔

متعلقہ عنوان :