آصف زرداری سندھ کا سوچیں انہیں فاٹا بارے کچھ معلوم ہی نہیں،مولانا فضل الرحمان

نیشنل ایکشن پلان پر سیاسی جماعتوں کی اکثریت نے تحفظات کا اظہار کیا ہے ،فاٹا کے حوالے سے قائم اصلاحاتی کمیٹی کی رپورٹ میں فاٹا کو قومی دھارے میں لانے کی بات کی گئی جس پرہمیں اعتراض نہیں،سربراہ جے یو آئی (ف)

بدھ 15 فروری 2017 23:10

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 فروری2017ء) جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانافضل الرحمان نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری سندھ کے بارے میں سوچیں انہیں فاٹا کے بارے میں کچھ معلوم ہی نہیں ہے۔

(جاری ہے)

جمعیت علمائے اسلام (ف )کے صوبائی سیکرٹریٹ میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے مولانافضل الرحمان نے فاٹا کے حوالے سے آصف علی زرداری کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ انہیں سندھ کے بارے میں سوچنا چاہئے فاٹا کے بارے میں وہ کچھ نہیں جانتے ، انہوں نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان پر سیاسی جماعتوں کی اکثریت نے تحفظات کا اظہار کیا ہے فاٹا کے بارے میں قائم اصلاحاتی کمیٹی کی رپورٹ میں فاٹا کو قومی دھارے میں لانے کی بات کی گئی جس پرہمیں اعتراض نہیں، انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کی اکثریت نے نیشنل ایکشن پلان پرتحفظات کا اظہارکیاتھا ۔

مدارس کیخلاف منفی تاثر کو ختم کیا جائے اور کو ان کا جائز مقام دیا جائے اٴْنہوں نے کہا کہ فاٹا کے لوگ ابھی تک گھروں کو نہیں پہنچے ،فاٹا کے لوگوں کا معیار زندگی کو بہتر بنانے کیلئے فنڈ جاری کئے جائیں۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ فاٹا کے بارے میں قائم اصلاحاتی کمیٹی کی رپورٹ میں فاٹا کو قومی دھارے میں لانے کی بات کی گئی جس پرہمیں اعتراض نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :