ایک ماہ میں دوسری مرتبہ پیٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں اضافہ ، ‘ لائٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمت برقرار

نئی قیمتوں کا اطلاق (آج ) سے ہو گیا، حکومت مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل پر سبسڈی دے گی، وزیر خزانہ

بدھ 15 فروری 2017 22:33

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 فروری2017ء) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پٹرول کی قیمت میں ایک روپیہ اضافہ کیا گیا ‘ لائٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمت برقرار رہے گی‘ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی ایک روپیہ اضافہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

بدھ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ پٹرول کی قیمت میں صرف ایک روپے اور ڈیزل کی قیمت میں بھی ایک روپے اضافہ کیا گیا ہے۔

لائٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمت برقرار رہے گی۔ کوشش کی ہے کہ قیمتوں میں کم سے کم اضافہ کیا جائے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق (آج ) 16 فروری سے ہو گیا۔ انہوں نے کہاکہ حکومت مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل پر سبسڈی دے گی۔ وزیر اعظم کی ہدایت کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کم سے کم اضافہ کیا گیا ہے۔ …(رانا)

متعلقہ عنوان :