الیکشن کمیشن ملازمین کو سیکرٹریٹ الائونس نہ ملنے کے معاملے کا جائزہ لیکر سفارشات پیش کرونگا ، زاہد حامد

بدھ 15 فروری 2017 22:32

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 فروری2017ء) وفاقی وزیر قانون زاہد حامد نے کہاہے کہ الیکشن کمیشن کے ملازمین کو سیکرٹریٹ الائونس نہ ملنے کے معاملے کا جائزہ لیکر اپنی سفارشات پیش کرونگا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوںنے بدھ کے روز انتخابی اصلاحات کی کمیٹی کے بعد آن لائن سے خصوصی بات چیت کے دوران کیا انہوں نے کہاکہ الیکشن کمیشن کے ملازمین کو سیکرٹریٹ الائونس نہ ملنے کے حوالے سے ان کے پاس کوئی معلومات نہیں ہے اور اگر سیکرٹریٹ الائونس کے بارے میں سمری وزیر اعظم کے پاس موجود ہے تو اس کا پتہ کرونگاانہوں نے کہاکہ دیگر ملازمین کی طرح الیکشن کمیشن کے ملازمین بھی ہر قسم کے مراعات کے مستحق ہیں اور ان کے جائز مطالبات کے سلسلے میں انتخابی اصلاحات کی کمیٹی کو بھی اعتماد میں لیا جائے گا۔

۔۔۔اعجاز خان

متعلقہ عنوان :