لاہور ہائی کورٹ نے اسٹاک ایکسچینج میں فراڈ کرنے والے ملزم کی درخواست ضمانت خارج کر دی

بدھ 15 فروری 2017 22:23

لاہور۔15 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 فروری2017ء) لاہور ہائی کورٹ نے اسٹاک ایکسچینج میں فراڈ کرنے والے ملزم کی درخواست ضمانت خارج کر دی۔ملزم جنید نے ضمانت خارج ہوتے ہی فرار کی کوشش کی تاہم سکیورٹی اہلکاروں نے ملزم کو دبوچ لیا۔جسٹس ارم سجاد گل نے ملزم جنید کی عبوری ضمانت کی درخواست خارج کی۔

(جاری ہے)

ملزم کی طرف سے اس کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ سول لائنز پولیس نے فراڈ کے جھوٹے مقدمے میں ملوث کیا۔

سرکاری وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ملزم کیخلاف شیئرہولڈرز سے فراڈ کے 7 مقدمات درج ہیں۔ملزم سٹاک ایکسچینج میں شیئرہولڈرز کے لاکھوں روپے لوٹ چکا ہے۔ملزم تفتیش میں گنہگار ہے۔لہذا اس کی ضمانت مسترد کی جائے۔فاضل عدالت نے ریکارڈ کا جائزہ لینے کے بعد ملزم کی درخواست ضمانت خارج کی۔

متعلقہ عنوان :