حج کرپشن کیس ، سابق وفاقی وزیر حامد سعید کاظمی کی سزا کے خلاف اپیل پر پراسیکوٹر نے مہلت مانگ لی

سماعت آج تک کے لئے ملتوی

بدھ 15 فروری 2017 22:12

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 فروری2017ء) حج کرپشن کیس ، سابق وفاقی وزیر حامد سعید کاظمی کی سزا کے خلاف اپیل پر پراسیکوٹر نے مہلت مانگ لی،عدالت نے سماعت آج تک کے لئے ملتوی کردی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق حج کرپشن کیس میں سزا یافتہ سابق وفاقی وزیر کی جانب سے سزا کے خلاف اپیل کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس جسٹس محسن اختر کیانی نے کی، 14سال قید کی سزا کیخلاف حامد سعید کاظمی کی اپیل پر پراسیکوٹر نے تیاری کے لیے عدالت سے وقت مانگ لیا،سلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر نے ایف آئی اے سے تمام تر ریکارڈ طلب کر لیا ،حامد سعید کاظمی کی جانب سے ایڈووکیٹ لطیف کھوسہ عدالت میں پیش ہوئے اور دلائل دیئے کہ سابق وفاقی وزیر کو میڈیا کے زریعے بدنام کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے حامد سعید کاظمی پر لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں دلائل سننے کے بعد عدالت نے کیس کی سماعت آج تک کے لئے ملتوی کر دی۔

متعلقہ عنوان :